Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کردیا

ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، ٹرمپ
شائع 12 مارچ 2025 09:17am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیسلا کے بائیکاٹ کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایلون مسک کی حمایت میں ایک ٹیسلا گاڑی خریدیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیسلا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ فیصلہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی حمایت کا اظہار ہے، جن کی کمپنی کو عالمی سیاست میں ان کی شمولیت کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا کار خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ الیکٹرک کار فرم ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد ایک نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدیں گے۔

ایلون مسک کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں 9 افراد گرفتار

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق شئیرز کی خراب کارکردگی کی بنیادی وجہ ٹیسلا کا پیداواری اہداف حاصل کرنے اور گزشتہ سال کے دوران فروخت میں کمی کا خدشہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محصولات کے بارے میں ٹرمپ کی اپنی معاشی پالیسیاں بھی سرمایہ کاروں کو پریشان کر رہی ہیں۔

ٹرمپ، وینس اور مسک کی جلد گرفتاری کی پیشگوئی

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹرمپ کے حکومتی کارکردگی کے محکمے DOGE کی سربراہی کر رہے ہیں، جس کا مقصد اخراجات کو کم کرنا ہے۔

Elon Musk

President Donald Trump

Tesla Cars