Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
21 Ramadan 1446  

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی

پنجاب اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران احتجاجی ریلی نکالی
شائع 11 مارچ 2025 09:31pm

لاہورمیں اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا یہ اعلانیہ نہیں غیراعلانیہ مارشل لاء ہیں جب تک بانی رہا نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران احتجاجی ریلی نکالی جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی تھا۔ اس دوران تمام اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سے پیدل چل کر ہائی کورٹ پہنچے اور نعرے بازی کی۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے وکلا کے ساتھ مل کر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا 30 لاکھ بندہ مزید غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے۔

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہوں نے کروڑوں روپے لگا کر 60 صفحات کا اشتہار جاری کیا اور میو اسپتال نے ان کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا۔ ہمارے وکلا نے پچھلے 2 سال میں جو قربانیاں دی ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

lahore

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)