Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

پشین: آٹاکی تقسیم کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، ویڈیو وائرل

ایم پی اے کے بھائیوں نے خاتون پر دوبارہ آٹا لینے کی کوشش پر تشدد کیا
شائع 11 مارچ 2025 05:29pm

بلوچستان کے ضلع پشین میں آٹا کی تقسیم کے دوران غریب خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پشین کے علاقے کلی کربلا میں آٹا تقسیم کے دوران ایک خاتون آٹا کا تھیلا بیٹے کو دے کر دوبارہ لائن میں لگی تو انتظامیہ کی جانب سے اسے بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے آغا ظفر کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، مبینہ طور پر ایم پی اے کے بھائیوں نے خاتون پر دوبارہ آٹا لینے کی کوشش پر تشدد کیا گیا، خاتون نے ایک آٹے کا تھیلا چھوٹے بیٹے کو دے کر گھر روانہ کر دیا تھا۔

بلوچستان

Torture

Women