Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

سفارتکار کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے
شائع 11 مارچ 2025 12:20am

ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا، سفارتکار کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا، سفارتکار کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق سفارتکارکے خلاف کچھ شکایات تھیں جس کی بنا پر انھیں لاس اینجلس کے ائرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

کے کے احسن وگن کچھ سال قبل وہاں تعینات رہے اور پھر امان میں بھی تعینات رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت کار کی بے دخلی کا کسی معاملے یا کسی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے، کے کے احسن وگن جب امریکا میں تعینات تھے تو انتظامی شکایات ضرور تھیں، قیاس کیا جارہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی کارروائی ہوئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یا ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایسی کوئی آفیشل تحریر نہیں آئی اور نہ ہی دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت آئی ہے۔

کے کے احسن وگن کو 6 ماہ قبل ہی ترکمانستان بھیجا گیا۔

پاکستان

Amrica