Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان بازی، بھکر میں ڈاکٹر شہر یار نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

شہریار نیازی طویل عرصہ میو اسپتال میں بھی کام کرتے رہے ہیں
شائع 10 مارچ 2025 08:54pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان بازی کرنے پر بھکر میں ڈاکٹر شہر یار نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈاکٹر شہر یار خان نیازی نے میو اسپتال کے ایم ایس کو معطل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے تھے، شہریار نیازی طویل عرصہ میو اسپتال میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔

میو اسپتال میں انجیکشن کے ری ایکشن سے ہلاکتوں میں انسانی لاپرواہی کا امکان، مریم نواز کا نوٹس

ڈاکٹر شہر یار نیازی ان دنوں پنجاب کے ضلع بھکر میں نجی اسپتال میں کام کررہے تھے، اور مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ روپوش ہوگئے ہیں۔

ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، ملک احمد خان

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کے دورے کے دوران ایک پروفیسر ڈاکٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کو گرفتار کروا دوں گی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

Pica Act