باجوڑ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کی ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع باجوڑ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکاروں کی شناخت شاہد اور امان کے نام سے ہوئی ہے۔
باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
باجوڑ میں پانچ سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس میں زیادتی کا انکشاف
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
کوہاٹ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی، جنازے کے بعد جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے۔
شہداء کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس، ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجیدمروت، ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ خان،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم , فوجی و سول حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
سی ٹی ڈی پولیس کوہاٹ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اے ایس آئی مصطفیٰ اور ہیڈ کانسٹیبل زاہد کو آج صبح موٹر سائیکل پر تاندہ روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے پولیس افسر زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی نیازی آباد کے قریب مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجےمیں اے ایس آئی شیرمحمد زخمی پوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والے اے ایس آئی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.