Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری

سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شائع 10 مارچ 2025 07:30pm

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کر لیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ کی نشست دس مارچ سے خالی قرار دے دی گئی تھی۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا تھا، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوا دیا تھا جس کی منظوری اب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

senate

Yousuf Raza Gilani

Senate of Pakistan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)