Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کراچی میں آگ نے درجنوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، کروڑوں کا سامان خاکستر

فائربرگیڈ کی 14 گاڑیوں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا، چیف فائر آفیسر
شائع 10 مارچ 2025 07:21pm

کراچی میں سبزی منڈی کے قریب لگنے والی آگ نے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کے ایک درجن سے زائد گاڑیوں نے آگ بجانے کے عمل میں حصہ لیا۔

سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں میں بانس، چٹائی، باردانہ اور لکڑی کی چارپائیاں، فروٹ پیک کرنے والی پیٹیوں سمیت دیگر سامان جل گیا۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے سے لگنے آگ کی اطلاع فوری طور پر فائز بریگیڈ کودی گئی، فائر ٹینڈرز بروقت نہ پہنچنے کے باعث نقصان ہوا۔

کراچی کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 سے زائد پتھارے جل گئے

چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے لیے فائربرگیڈ کی 14 گاڑیوں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا، وقتی طور پر پانی کی کمی کا سامنا تھا، تین سے چار ایکڑ رقبے پر پھیلی مارکیٹ میں 200سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔

کراچی ائیر پورٹ کے قریب چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

آگ کی اطلاع ملنے کے بعد واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی فوری فراہمی کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، آگ لگنے کے باعث ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے، اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

karachi

fire

Shops