Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، بلاول بھٹو

صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی، چیئرمین پیپلز پارٹی کی گفتگو
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2025 07:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے وفاق کو خبردارکیا، دریائے سندھ سے نہریں نکلنے کے یکطرفہ فیصلے پربات کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ صدر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس پالیسی کو سپورٹ نہیں کرینگے، صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس متنازع منصوبے کو ترک کریں۔ صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس متنازع منصوبے کو ترک کریں۔

شازیہ مری

اپنے بیان میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دریائے سندھ پر نئی نہروں کے یکطرفہ فیصلےکی مخالفت کی، حکومت کو مشاورتی طرزِحکمرانی اپنانے کی تلقین کی جس میں تمام فریقین کی رائے شامل ہو۔

شازیہ مری نے کہا کہ تقریر میں جمہوری اقدار اور متوازن خارجہ پالیسی پر زور دیا گیا، صدر نے ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دی، صدرِ نے یکطرفہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف خبردارکیا، جو وفاقی توازن کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

انھوں نے بیان میں کہا کہ صدر نے تنخواہ دار طبقے پرٹیکس کم کرنے اورتوانائی کے اخراجات کم کرنے کے مطالبہ کیا، صدر نے گلگت بلتستان اور بلوچستان کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

parliment house