Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ کے حوالے کردیا گیا

دونوں بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا، ذرائع
شائع 10 مارچ 2025 03:18pm

گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ کے حوالے کردیا گیا، دونوں بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔

سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کےحوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو سمیت اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے حکام بھی شریک ہوئے۔

شرجیل میمن کا تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پُرعزم ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں

سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

انہوں نے کہا کہ بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور باقاعدہ دیکھ بھال کے ذریعے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

کراچی شہر کے لیے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے۔ دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے جاری ہے۔

Sindh government

Sharjeel Memon

Orange Line

green line bus service