Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

تکلیف دہ منہ کے السر میں ایسی 6 غذائیں جن سے پرہیز کرنا ضروری ہے

منہ کے السر کے صحیح علاج کے ساتھ ساتھ کھانا بھی اہم ہے
شائع 10 مارچ 2025 02:30pm

منہ کا السر بہت تکلیف دہ ہو سکتا ہے جس سے کھانے، پینے اور صحیح طور پر بات کرنے میں مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔ منہ میں تھوڑی سی حرکت بھی ہڈیوں کو تکلیف دینے والی درد کا سبب بن سکتی ہے۔

منہ کے السر کا صحیح علاج کرنا بہت ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسا کھانا کھانا بھی اہم ہے جو آپ کے لیے آرام دہ ہو۔ کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹس کے مطابق، ”یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کیا کھانے میں آرام دہ ہیں۔ اکثر ہم ایسی غذائیں کھاتے ہیں جو درد کو بڑھا دیتی ہیں۔“ اس لیے منہ کا السر ہونے کی صورت میں وہ کھانے کی اشیاء جاننا ضروری ہے جن سے پرہیز کرنا چاہیے۔

شوگر کے مریضوں میں کندھے کا درد کیوں ہوتا ہے؟

ایسی صورت میں کیا کھایا جا سکتا ہے؟

سب سے اہم سوال یہی ہے کہ آپ کیا کھا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے لیے کون سی غذا آرام دہ ہے۔ ایسی غذائیں کھائیں جو جلنے کا احساس پیدا نہ کریں۔ نرم اور سادہ کھانوں کا انتخاب کریں جو نگلنے میں آسان ہوں، جیسے سوپ، دہی، دال، اور کھچڑی۔ اس کے علاوہ، پانی پینا بھی بہت ضروری ہے، کیونکہ پانی نہ صرف جلنے کے احساس کو کم کرتا ہے بلکہ درد میں بھی راحت پہنچاتا ہے۔

منہ کےالسر کا گھریلو علاج

زیادہ تر صورتوں میں منہ کے چھالے خودبخود ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ گھریلو طریقے ہیں جو علاج کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں۔ منہ کے السر کو ٹھیک کرنے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ نمکین پانی سے کلی کرنا ہے۔

ایک چمچ نمک کو گلاس گرم پانی میں ملا کر اس سے کلی کریں۔ نمکین پانی کی جراثیم کش خصوصیات درد میں کمی اور آرام پہنچا سکتی ہیں۔ اگر چھالے مسلسل برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

کیا آپ سن برن کا علاج تلاش کر رہی ہیں؟ ایلو ویرا کو آزمانا نہ بھولیں

منہ کے السرکے دوران ان 6 غذاؤں سے پرہیز کریں:

مسالے دارکھانے

گرم کھانے منہ کے چھالوں کو بڑھا سکتے ہیں اور جلن کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب چھالا کھلا ہو۔ چٹپٹے اور مصالحے دار کھانے، جیسے لال مرچ، مصالحہ دار چٹنیاں اور بہت زیادہ مرچوں والی پکوان سے پرہیز کریں۔

کھٹی غذائیں

کھٹے پھل، جیسے سنترہ، لیموں، اور انگور، جن میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے، منہ کے چھالوں کی حالت کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ یہ پھل منہ کے چھالوں کو جلن اور تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔

کاربونیٹیڈ مشروبات

سافٹ ڈرنکس اور دیگر گیس والی مشروبات منہ کے نرم حصوں کو جلن پہنچا سکتے ہیں۔ ان مشروبات میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو چھالوں کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

کافی اور کیفین والی چائے

کافی میں سلیسیلیٹس ہوتے ہیں جو مسوڑھوں اور زبان کو جلن پہنچا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو منہ کے چھالے ہیں تو اپنی کافی کی مقدار کم کر دیں۔

بہت زیادہ سرد یا گرم کھانا

بہت زیادہ سرد یا بہت زیادہ گرم کھانے منہ کے چھالوں کے لیے موزوں نہیں ہوتے کیونکہ وہ حساس ہوتے ہیں۔ ان کھانوں سے گریز کریں، جیسے آئس کریم، قلفی، یا بہت گرم سوپ۔ آپ یہ کھانے اس وقت کھا سکتے ہیں جب چھالے ٹھیک ہو جائیں۔

نوٹ: یہ مواد صرف عمومی معلومات فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی طبی مشورے کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

دسترخوان

lifestyle

Health Care