Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

حیدرآباد: اسٹیشن پر ماں بیٹے کی پٹڑی پر گرنے اور ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل

واقعے میں ماں اور بیٹے کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، ریلوے حکام
شائع 09 مارچ 2025 11:15pm

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھا کہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔

دلہن کی رخصتی کے وقت عجیب حرکت، سسرالی بھڑک اُٹھے، ویڈیو وائرل

نیو یارک: ٹائم اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو کے بعد پاکستان میں ٹیسلا سائبر ٹرک بنانے والا سامنے آگیا

ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی، وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران اپ ٹریک پر بھی دوسری ٹرین پہنچ گئی، خوف و ہراس پھیل گیا، مسافروں نے ایمرجنسی بریک لگانے کے لیے چیخ و پکار شروع کردی۔

ٹرین کی آمد پر ماں بچے کو لے کر ریلوے ٹریک پر بنے ڈک میں گھس گئی، ڈرائیور نے فوری بریک لگائی جس کے بعد ماں اور بیٹے کو ٹرین کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹے کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جنہیں موقع پر موجود مسافروں نے نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

پاکستان

Viral Video

Hyderabad

lifestyle

Railway tracks

mother and son