Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

اسلام آباد میں خواتین تشدد کیس، فریقین میں راضی نامہ ہوگیا

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2025 04:54pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، فریقین میں راضی نامہ ہوگیا۔ ملزم جمال کو 15 روز جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں خواتین تشدد کیس میں فریقین میں راضی نامہ ہوگیا۔ ملزم جمال 15 روز جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ خواتین پر تشدد کا واقعہ 23 فروری کو پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے دن پولیس نے ملزم جمال کو گرفتار کر لیا تھا، تھانہ مرگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔

اسلام آبادکی مثالی پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک بنانے لگے، ویڈیو وائرل ہوگئی

خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین لیے گئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا بھی موجود تھا۔

ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی

متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد

Women

islamabad police