Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

یومِ خواتین پر سوہا علی خان نے اپنی پسندیدہ خواتین کی تصاویر شیئرکردیں

سوہا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں ان خواتین کو خراج تحسین پیش کیا
شائع 08 مارچ 2025 11:47pm

بھارتی اداکارہ سوہا علی خان نے خواتین کی عالمی دن کے مناسبت سے ان خواتین کی تصویریں پوسٹ کیں جو ان کے خیال سے ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

خوبصورت تصاویر کے ایک سلسلے کے ساتھ، انہوں نے اپنی زندگی کی خاص خواتین کی محبت، مضبوطی اور حوصلے کا جشن منایا، جن میں ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بھابھی کرینہ کپور شامل ہیں۔

سوہا علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ان خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

سوہا نے ان کی محبت، حمایت اور رہنمائی کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے رک کر اپنی فیملی کی ان حیرت انگیز خواتین کے بارے میں سوچ رہی ہوں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا، ساتھ میں انہون نے ہیپی وومنز ڈے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دل کو چھو لینے والے لمحے میں، جو کیمرے میں قید کیا گیا، سوہا کی والدہ شرمیلا اور ان کی بیٹی عنایہ کو آئینے کے سامنے خوشی سے ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ایک یادگار اور پیارا لمحہ بن گیا۔

مداحوں نے ان دلکش تصاویر کو بے حد پسند کیا اور تبصروں میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ خوبصورت فیملی، آپ سب کے لیے ڈھیروں محبت اور خوشیاں۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف محبت، یوم خواتین کی مبارکباد ان سب سے شاندار خواتین کو جن سے میں ملا ہوں۔

کسی نے لکھا کہ شرمیلاجی سراپا وقار کی مثال ہیں، ایک شاندار اداکارہ، بااثر شخصیت، بغیر کسی غرور کے، ہمیشہ نہایت عاجز اور سادگی پسند، میں انہیں بے حد پسند کرتی ہوں۔

Indian Actress

lifestyle

SOHA ALI KHAN