Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

آزادکشمیر میں دو گروپوں کے مابین میں تصادم، گولیاں لگنے سے پولیس افسر جاں بحق

ملزمان کی جانب سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی
شائع 08 مارچ 2025 09:47pm

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں دو گروپوں کے مابین میں تصادم ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں تھانہ ڈھلکوٹ کی حدود میں واقع پیٹرول پمپ پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، ملزمان کی جانب سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

اسلام آبادکی مثالی پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک بنانے لگے، ویڈیو وائرل ہوگئی

ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں لگنے سے چوکی آفیسر عبدالرؤف زخمی ہوگیا، جس نے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا۔

azad kashmir

Murder

Police Officer