اسلام آبادکی مثالی پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک بنانے لگے، ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے آئی جی پولیس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، وفاقی پولیس کےملازمین نے سرکاری گاڑیوں پر ہی ٹک ٹاک بنانا شروع کر دی، ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مثالی پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک بنانے مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکاروں نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر ہی ٹک ٹاک بنانے لگے ہیں۔
ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی
اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی؛ لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران پر آن ڈیوٹی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم آئے روز پولیس اہلکاروں و افسران کی دوران ڈیوٹی بنائی گئی ویڈیوز سامنے آنے لگی ہیں۔
Comments are closed on this story.