مصطفیٰ کمال اب وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، گیس لوڈشیڈنگ ختم کرائیں، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ایم کیوایم رہنما کو مشورہ دیا ہے کہ مصطفیٰ کمال اب وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔ گیس لوڈشیڈنگ ختم کرائیں۔ انھوں نے وزیراعظم سے بھی شکوے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب، کراچی والوں سے جو وعدہ کریں، وفا بھی کریں، یا پھر وعدہ ہی نہ کریں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب کراچی پر توجہ دیں، مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت کا حصہ ہیں وزیراعظم شہبازشریف اور مصطفی کمال گیس لوڈشیڈنگ ختم کرائیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی والوں سے جو وعدہ کریں اسے وفا کریں یا وعدہ ہی نہ کریں۔ مصطفی کمال وفاقی حکومت کا حصہ ہیں اورکہتے ہیں میں ووٹ لیکرآیا ہوں۔
میئرکراچی سے گداگری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ شکر ہے کہ ان پر اور ڈپٹی میئر پر گداگری کا الزام نہیں لگا۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کمشنر کراچی سے ملاقات میں بات کروں کے شہر کی مصروف شاہراہوں پر گداگروں کو آنے سے روکا جائے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سندھ حکومت سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پاپندی کا مطالبہ بھی کیا۔
میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے ماڑی پوریوسی 3 میں کرکٹ، فٹبال گراونڈ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں گراؤنڈ کی بنیادی ضرورت ہے، رہائشیوں جیسے دوسرے گراؤنڈ کو بنایا ہے، اس علاقے کے نمائندوں نے گراؤنڈ کا مطالبہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس گراؤنڈ کوکرکٹ اور فٹبال کیلئے مختص کیا جارہا ہے، شائقین کیلئے پویلین بھی بنایا جارہا ہے، کھلاڑیوں کیلئے چینجگ روم بھی بنایا جارہا ہے، خواتین کی چہل قدمی کیلئے فٹ واک بنایا جارہا ہے، یہاں عید کی نمازیں بھی ہوتی ہیں ، ایک ایک پیسا آپ کی خدمت کیلئے خرچ کرینگے، آج پانی کا مسئلہ اس علاقے میں حل ہوچکا ہے۔
Comments are closed on this story.