فائنل کے لیے دباؤ تو ہے ، تجربہ بروئے کار لا کر نمٹا جا سکتا ہے، شبمن گل
بھارتی نائب کپتان شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترکارکردگی کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لیے دباؤ تو ہے ، تجربہ بروئے کارلا کرنمٹا جاسکتا ہے۔ دبئی کا موسم تبدیل ہوگیا۔ گرمی کے باعث وکٹ سلو رہنے کاامکان ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں شبمن گل نے کہا کہ کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں، پوری ٹیم کے اندر بہترین ہم آہنگی ہے۔
بھارتی نائب کپتان نے کہا کہ دبئی کنڈیشن سے واقف ہیں، پچ ویسی ہی ہوگی، روہت شرما ریٹائرمنٹ پر ابھی غور نہیں کر رہے، ساری توجہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل جیتنے پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل کا فیصلہ کل ہوگا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں ایک دوسرے پر جھپٹیں گی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹر بھی جیت کیلئے پرامید ہیں، بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو زیر کیا تھا۔
Comments are closed on this story.