Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، بی ایل ایف کا دہشت گرد گرفتار

ملزم عبدالرحمان نے کالعدم تنظیم کے رہنما جمعہ خان کی ہدایات پر شہری آفتاب کو قتل کیا تھا
شائع 08 مارچ 2025 11:38am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشت گرد عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق، ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیے گئے ملزم عبدالرحمان عرف عبداللہ عرف چارلی کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم ماڑی پور کے 500 کوارٹرز کا رہائشی ہے اور 2022 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق، ملزم عبدالرحمان نے کالعدم تنظیم کے رہنما جمعہ خان کی ہدایات پر شہری آفتاب کو قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے جمعہ خان کو فراہم کرتا رہا۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

karachi

blf terrorist

Rangers Operation