لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، پولیس
لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔
شیخوپورہ میں قیمتی مویشیوں کو زہر دے دیا گیا
پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کی قید سے مغوی کو بازیاب کرالیا
واقعہ کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا۔
murder case
punjab
lahore police
Arrested
wife murder
مقبول ترین
Comments are closed on this story.