Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کی قید سے مغوی کو بازیاب کرالیا

صادق آباد سے اغوا ہونیوالے نوجوان کی رہائی کیلئے ڈاکووں کے انوکھے مطالبات
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2025 12:09am

پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ جبکہ دوسری طرف صادق آباد سے چند روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی رہائی کیلئے ڈاکووں نے انوکھے مطالبات کر دیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں کچے کے ڈاکوؤں کے لُنڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

شیخوپورہ میں قیمتی مویشیوں کو زہر دے دیا گیا

ترجمان کے مطابق لُنڈ گینگ نے 3 مارچ کو شہری انور کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا، مغوی کو شٹرنگ کے کام کے لئے دھوکے سے کچے کے علاقے میں بلوایا اور اغوا کر لیا گیا۔

پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر شہری قتل ہوگیا

کچے کے ڈاکوؤں کا مغوی کی بازیابی کیلئے انوکھے مطالبات

ایک اور واقعے میں صادق آباد سے چند روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی رہائی کیلئے ڈاکووں نے چار آئی فونز، چار مہنگی گھڑیاں اور چار کروڑ روپے کا بھاری تاوان طلب کرلیا۔

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد چک149 کے رہائشی خاندان کے غریب ماں باپ اور ایک بہن اپنے بھائی کی بازیابی کی راہ تک رہی ہے۔

چند روز قبل علی کو کچے کے مسلح ڈاکووں نے اغواکیا۔ اورآج اسکی بازیابی کیلئے چارآئی فونز، چارمہنگی گھڑیاں اور چارکروڑروپے تاوان مانگ لیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ تاوان کی تاخیر پرڈاکوروز بھائی پرتشدد کرکے ویڈیوبھیجتے ہیں،علی گھرکا واحد کفیل ہے جسے جلد از جلد بازیاب کرایاجائے۔

punjab

Punjab police