ٹرمپ امریکی عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، میلانی جولی
کینیڈین وزیرخارجہ میلانی جولی نے ٹرمپ کے اقدامات پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ خود امریکی عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیرخارجہ میلانی جولی نے ٹرمپ کے اقدامت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ خود امریکی عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، امریکا میں پیٹرول سے لیکر گھروں کی قیمت تک مہنگی ہوگی۔
ٹرمپ کی ”بیوقوفانہ“ تجارتی جنگ پر ٹروڈو کا سخت ردعمل: کینیڈا، میکسیکو اور چین کی جوابی کارروائی
ٹرمپ کے اعلان نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کروادی
میلانی جولی نے کہا ہے کہ امریکا صرف تجارتی جنگ نہیں چھیڑ رہا، امریکا فوجی تعاون، سیکیورٹی معاملات پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے۔
کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا انٹلی جنس، پانی اور ایک ناختم ہونے والی فہرست ہے اور اب بہت ہوگیا ہے، ہماری اب بس ہوگئی ہے، ہم ایک مضبوط ملک ہیں۔
میلانی جولی نے کہا ہے ہم اپنی خود مختاری کا بھرپوردفاع کریں گے، ہم اپنی ملازمتوں اور طرز زندگی کا دفاع کریں گے ہم جانتے ہیں امریکی عوام ان تمام معاملات سے باخبر ہیں، امریکی عوام ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.