Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ٹرمپ کا ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا، امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایرانی وزیر خارجہ

خط ملنے کے بعد ایران اپنا ردعمل دے گا، ترجمان ایرانی سفارتخانہ
شائع 08 مارچ 2025 08:23am

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں اور دھمکیوں کے سائے تلے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ادھر ترجمان ایرانی سفارتخانے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ خط ملنے کے بعد ایران اپنا ردعمل دے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کی جانب سے بھی امریکی خط پہنچنے کی تصدیق نہ ہو سکی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط بھیجنے کا بیان دیا تھا۔

خیال رہے ٹرمپ نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کو گزشتہ روز خط لکھا جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بارے میں لکھا گیا تھا۔

ٹرمپ کی روس پر پابندیاں اور ٹیرف لگانے کی دھمکی

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران کی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں ان سے نیوکلیور ڈیل کے حوالے سے بات چیت کرنے کا کہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا خط میں کہنا تھ کہ امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اس خط کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں ہمیں پھر کچھ کرنا پڑے گا، کیونکہ اب کوئی نیا نیوکلیر ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ٹرمپ امریکی عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، میلانی جولی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بات کرو یا پھر ہم کچھ کرتے ہیں، کیونکہ اب کوئی نیا نیو کلیر ہتھیار بننے نہیں دیں گے۔

Donald Trump

iranian president

Amrica

wrote letter