فرانس میں ریلوے ٹریک کے قریب سے دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد
فرانس کے شہر پیرس میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نہ پھٹ سکنے والا بم ریل کی پٹریوں کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فرانس کی ریلوے کمپنی ٹی ای آر نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ کے بم کی دریافت کی وجہ سے گیر ڈو نورڈ ٹرین سٹیشن سے جانے اور اس کی طرف آنے والی ٹریفک معطل ہے۔
ریلوے کمپنی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دوسری عالمی جنگ کا ایک نہ پھٹنے والا بم پٹریوں کے قریب سے دریافت ہوا ہے۔
تیسری جنگ عظیم میں نیوکلئیر حملے کی صورت میں دنیا اور پاکستان کے سب سے محفوظ مقامات کونسے؟
تیاری کرلیں!!! تیسری جنگ عظیم چند مہینے دور، بابا وانگا کی درست نظر آتی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
دوسری جنگ عظیم کے عجیب اور انوکھے ہتھیار
ٹریفک کی وجہ سے مقامی میٹرو اور ملکی و غیرملکی ٹرینیں متاثر ہو رہی ہیں۔
یوروسٹار ویب سائٹ کے مطابق جمعے کی صبح گیر ڈو نورڈ سے روانہ ہونے والی کم از کم تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی ٹرین کمپنی نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کی ای میل کا جواب نہیں دیا۔ فرانسیسی پولیس نے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Comments are closed on this story.