Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ریاست مخالف پروپیگنڈا: بیرسٹرگوہر، رؤف حسن اور دیگر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کی اعلٰی قیادت سمیت 25 رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 11:37pm

**ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں وضاحت کے لتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت سمیت 25 رہنماؤں میں سے چند جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ جے آئی ٹی نے بیرسٹر گوہر، رؤف حسن، شاہ فرمان سے سوالات کیے۔ **

ذرائع کے مطابق چیرمین بیرسٹر گوہر، رؤف حسن، شاہ فرمان بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جبکہ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے وکلا پیش ہوئے۔

وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے رہنماوں کو آج طلب کر رکھا تھا۔ جے آئی ٹی انسپکڑ جنرل آف پولیس آسلام آباد کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماوں سے تحقیقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے 5 گھنٹے تفتیش کی، شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا۔ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان سے کچھ اضافی و سخت سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلر سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر موجود پوسٹس بھی دکھائی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔

ذرائع کے مطابق منفی پروپگینڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 مارچ کو دوبارجے آئی ٹی نے طلب کیا۔

آج جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے بیرسٹر گوہر سمیت 25 رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

جے آئی ٹی نے جن رہنماؤں کو طلب کیا تھا ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان شامل ہیں جنہیں نوٹسز جاری کردیے گئے تھے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم کوئی پیش نہیں ہوا۔

جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

اسلام آباد

Notification

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Social Media Team

JIT islamabad police