Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

حکومت نے سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد میں کتنے سال تک کی رعایت دی؟

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 07 مارچ 2025 11:27am

سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کے لیے عمرکی حد میں 5 سال تک کی رعایت دے دی۔

حکومت سندھ نے تمام محکموں اور اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔

اس حوالے سے سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی تاہم عمر کی حد کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا، سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کے لیے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔

Sindh government

Government Jobs