Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

کوئٹہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دکاندار نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو مار دیا

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار بھی زخمی ہوا
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 01:43am

کوئٹہ میں نواں کلی میں موبائل اوراسٹیشنری کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، دکاندار نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو مار دیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو آج نیوز کو موصول ہو گئی۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دوکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو افطاری کے وقت نواں کلی میں واقع موبائل فون و اسیشٹنری کی دوکان میں دو ڈاکو دکاندارسے گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا تاہم زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اسپتال منتقلی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار بھی زخمی ہو گیا جواسپتال میں زیر علاج ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر پولیس افسران بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔

quetta

Crime