Aaj News

بدھ, مئ 21, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

فٹنس رکھنے کے باجود امریکی خاتون باڈی بلڈر کی اچانک موت، وجہ سامنے آگئی

کوچ کی جانب سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں
شائع 06 مارچ 2025 11:58am

امریکا سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون باڈی بلڈر اچانک زندگی کی بازی ہار گئیں جس کی اہم وجہ سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ امریکی خاتون باڈی بلڈر جودی وینس دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک موت ہو گئی۔

ان کے کوچ نے بتایا کہ جودی وینس کا انتہائی خطرناک سپلیمنٹس اور دواؤں کا استعمال ان کی موت کی وجہ بنا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی خاتون باڈی بلڈر ایک اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے گئیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا مگر تب تک وہ زندہ نہ رہ سکیں۔

انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی یہ باڈی بلڈر دُلہن کون؟

اہلِ خانہ کے مطابق جودی کی موت شدید ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی، انہوں نے انسٹاگرام پر لوگوں کو اپنی صحت کو اولین ترجیح دینے کی تاکید کی ہے۔

جودی کے ٹرینر جسٹن میہالی نے ایک ویڈیو میں ان کی موت سے متعلق مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا کہ جودی نے کچھ انتہائی خطرناک سپلیمنٹس اور دوائیں استعمال کی تھیں، جو ان کے علم میں نہیں تھیں۔

قدامت پسندی کو شکست دیتی نوجوان بھارتی خاتون باڈی بلڈرز کی دھوم

ٹرینر نے مزید کہا کہ یہ سب انہوں نے میری اور اپنے خاندان کی اجازت کے بغیر کیا، جودی کی طبی حالت پہلے ہی خطرناک حد تک متاثر ہو چکی تھی اور کئی قریبی لوگوں نے انہیں ورک آؤٹ اور سپلیمنٹس کے استعمال میں احتیاط برتنے کی تجویز دی تھی۔ خاتون کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اپنے فالوورز کو فٹنس برقرار رکھنے کے مشورے بھی دیا کرتی تھیں۔ اور وہ خود بھی اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتی تھیں۔

خاتون باڈی بلڈر کے انسٹاگرام پر 8,000 سے زائد فالوورز تھے۔

Heart Attack

Died

us female body builder