بورے والا میں بھٹہ مزدور کی 7 سالہ معصوم بچی کوئلے کی بھٹی میں گر کر جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے لاش بھٹی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی، بھٹہ مینجر سمیت 4 افراد گرفتار
پنجاب کے شہر بورے والا میں بھٹہ مزدور کی 7 سالہ معصوم بچی کوئلے کی بھٹی میں گر کر جاں بحق ہوگئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاش بھٹی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی۔
افسوسناک واقعہ بورے والا میں پیش آیا جہاں 7 سالہ معصوم بچی دہکتے کوئلوں کی بھٹی میں جاگری، بھٹہ مزدور کی معصوم بیٹی کا جسم جل کر کوئلہ بن گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی لاش بھٹی سے نکال کر اسپتال منتقل کردی، بچی ہنڈیاں میں آلو ڈال کر آگ پر ابالنے گئی کہ خود بھٹی میں گرگئی جبکہ پولیس نے بھٹہ مینجر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
دوسری طرف بچی کے والدین غم سے نڈھال ہین، محنت کش بھٹہ مزدور پر قانونی کارروائی نہ کروانے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔
punjab
bure wala
Kiln worker
Coal furnace
مقبول ترین
Comments are closed on this story.