Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

ٹرمپ کے ٹیرف پر کینیڈا کا تگڑا جواب، امریکہ کو اندھیرے میں ڈُبانے کا فیصلہ

ٹرمپ اور ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کوئی پیشرفت نہ ہوسکی
شائع 06 مارچ 2025 07:43am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے بھی سخت جوابی اقدامات شروع کردئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق، اونٹاریو کے حکام نے امریکا کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور مینی سوٹا کو برآمد کی جانے والی بجلی پر 25 فیصد سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈین حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کینیڈا کے خلاف ٹیرف واپس نہ لیے تو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کیلئے آخری وارننگ

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی کینیڈا کی درآمدی مصنوعات پر 25 فیصد اور توانائی کے شعبے پر 10 فیصد ٹیرف لگا چکے ہیں۔

ٹرمپ اور ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، تاہم وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ کے مطابق بات چیت میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی۔

ٹرمپ کی ”بیوقوفانہ“ تجارتی جنگ پر ٹروڈو کا سخت ردعمل: کینیڈا، میکسیکو اور چین کی جوابی کارروائی

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو خوشگوار رہی، لیکن صدر ٹرمپ اس گفتگو سے مطمئن نہیں ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو دورۂ کینیڈا کی دعوت بھی دی، تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

دریں اثنا، صدر ٹرمپ نے 13 مقتول امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں، جسے امریکی میڈیا میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

President Donald Trump

US Tarrif on Mexico and Canada

US Tariff