Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

حکومت جس کو معاشی ترقی کہہ رہی، وہ بیرونی قرض کی بدولت ہے، سلمان اکرم راجا

دو ڈھائی سال میں ملک میں مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2025 11:47pm

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک سال فسطائیت کے ذریعے گزارا ہے، حکومت نے ایک سال صحافی برادری کا گلا دبا کرگزارا، کھوپڑی کا مینار بناکر عمارتیں نہیں بنتیں، ان کا ایک سال تاریخ کا سیاہ ترین سال ثابت ہوا، حکومت جس کو معاشی ترقی کہہ رہی ہے، وہ بیرونی قرض کی بدولت ہے، دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’نیوز انسائٹ ودعامر ضیا‘ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جس کو یہ لوگ معاشی ترقی کہہ رہے ہیں، وہ قرض کی بدولت ہے، حکومت قرض کے پیسے کو اپنا بتا رہی ہے، دو ڈھائی سال میں ملک میں مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، حکومت نے ایک سال میں ننگا ناچ کیا ہے، ایک وقت آتا ہے جب فسطائیت ختم ہو جاتی ہے، عوام میں اب شعور کی بیداری ہو چکی ہے، اس وقت ملک میں ایک لاوا پک رہا ہے، نہروں کے معاملے پر پورا سندھ سراپا احتجاج ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کا ایک سال شکست کا سال ہے، حکومت اپنے بوجھ تلے دب رہی ہے، بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک کچھ بھی ٹھیک نہیں، ہم نے اپوزیشن کی سب جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے، ان کو کہا ہے ملک کے لئے ہمارے ساتھ چلو۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے وکلا اور اسپوکس پرسنز میں تبدیلیاں کی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران سیاسی امور اوراپوزیشن اتحاد پر بات ہوئی ہے۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

pti leaders

aaj Tv