Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق

دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، پولیس حکام
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2025 10:05pm

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

طورخم بارڈر پر ایک بار پھر پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپ، مارٹر گولہ گرنے سے کسٹم اہلکار زخمی

پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی شخصیت عبدالصمد سمالانی تھے جومحفوظ رہے جبکہ دھماکے میں محمد ابراہیم سرمستانی اور نادر جاں بحق ہوگئے۔

دو لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی ، دھماکے میں متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبے میں قیام امن کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی بلوچستان

خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکےکی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تحصیل نال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کا ہرصورت قلع قمع کیا جائے گا، امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

بلوچستان

Blast

Murder