Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
24 Shawwal 1446  

حطیم میں نماز پڑھتے ہوئے شائستہ لودھی کے ساتھ خواتین نے کیا کیا؟

انہوں نے عمرے کی ادائیگی اور ریاض الجنۃ کا اپنا تجربہ شیئر کیا
شائع 05 مارچ 2025 02:21pm

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے عمرہ کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ایک حیران کن واقعے کا انکشاف کیا۔

حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ حطیم میں نماز پڑھ رہی تھیں، تو کچھ خواتین نے چھپ کر ان کی ویڈیوز بنائیں۔

شائستہ لودھی کے مطابق، نماز کے بعد ان خواتین نے ان سے سوال کیا کہ وہ وہاں کیا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ شاید ان خواتین کو یہ محسوس ہوا کہ انہوں نے کسی اثر و رسوخ کے ذریعے حطیم میں نماز پڑھنے کا موقع حاصل کیا ہے، تاہم ایسا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے غیر متوقع تھا، اور اس کے باوجود انہوں نے اس بات کو مثبت انداز میں لیا۔

پروگرام کے میزبان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ خواتین کی نیت بری نہ ہو، اور وہ صرف بات کرنا چاہتی ہوں، لیکن انہیں بے دھیانی میں کچھ ایسے الفاظ کہہ ڈالے جو ان کی نیت کو غلط طور پر پیش کر رہے ہیں۔

شائستہ لودھی نے اپنے عمرہ کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار عمرے پر جانے سے صرف تین دن پہلے تک انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ عمرہ ادا کرنے جائیں گی۔ تاہم، جب انہوں نے چوتھا یا پانچواں عمرہ ادا کیا، تو ان کی روحانی وابستگی میں واضح اضافہ ہو گیا اور ان کا دل اس عبادت کے لیے مزید متحرک ہو گیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات