ٹرمپ کے ہاتھوں پر نیل نے تشویش پھیلا دی
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جن میں وہ لنگڑاتے ہوئے، گالف کارٹ سے اترنے میں مشکل محسوس کرتے اور ہاتھوں پر نیل کے نشانات کے ساتھ نظر آئے۔ ان ویڈیوز نے ان کی صحت سے متعلق مختلف سوالات کو جنم دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے مطابق، ٹرمپ کے ہاتھوں پر موجود نشانات مسلسل مصافحہ (ہینڈ شیک) کرنے کی وجہ سے ہیں۔ دسمبر 2024 میں بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے ہاتھوں کے نشانات ہزاروں لوگوں سے ملنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ تاہم، کچھ افراد کا ماننا ہے کہ یہ علامات کسی سنگین طبی مسئلے کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
’مسک چور ہے‘، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

ایک وائرل ویڈیو میں ٹرمپ کو گالف کارٹ سے اترتے ہوئے دشواری کا سامنا کرتے دیکھا گیا، جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ لڑکھڑاتے ہوئے چلتے نظر آئے۔ کچھ صارفین نے ان کے جوتوں پر خاص پیڈز لگے ہونے کی نشاندہی کی اور دعویٰ کیا کہ انہیں توازن برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ٹرمپ کے اعلان نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کروادی
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے قیاس کیا کہ ٹرمپ کسی اعصابی بیماری یا جسمانی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں، جبکہ کچھ نے ان کی جوتوں کے غیر معمولی ڈیزائن پر بھی سوالات اٹھائے۔
’امریکہ واپس آگیا ہے‘، صدر ٹرمپ کا کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے دھواں دار خطاب، کئی اہم اعلانات
یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دسمبر 2024 میں ٹرمپ نے اپنی مکمل میڈیکل رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب تک ایسا نہیں ہوا۔ کیا ان کی صحت واقعی کسی سنجیدہ مسئلے کا شکار ہے یا یہ محض قیاس آرائیاں ہیں؟ اس کا حتمی جواب وقت ہی دے گا۔
Comments are closed on this story.