چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
**لاہور میں میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کرتیسری بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اتوار کو حتمی ٹاکرے میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ **
لاہور میں میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی۔ ڈوسن اور باووما کے علاوہ دیگر کھلاڑی کچھ نہ کرسکے۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو50 رنزسے ہرایا۔ 363رنزکے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر312رنزبنا سکی۔
مچل سینٹنر نے تین، ہنری اور فلپس کے دو دو شکار کیے، نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر362 رنز اسکورکیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں رچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں کیں۔ رچن رویندرا نے108 اورکین ولیمسن نے 102 رنز بنائے۔
کاگیسو ربادا اور این گیڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کیویز نے چیمپنزٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اننگز ٹوٹل بنا دیا۔
آئی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کیویز نے چیمپئنز ٹرافی تاریخ کا سب سے بڑا اننگز ٹوٹل بنایا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیئے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیئے، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے، ہم نے یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
جنوبی افریقی اسکواڈ
جنوبی افریقی ٹیم میں ٹیمبا باووما (کپتان)، رائن ریکلٹن، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشاوت مہاراج، کاگیسو ربادا اور لونگی انگیدی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ
نیوزی لینڈ ٹیم میں ول یانگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، میچل سینٹر (کپتان)، میٹ ہیری، کائل جیمیسن، ول او’رورک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکتوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
Comments are closed on this story.