لاہور: رنگ ساز نے موبائل فون کیلئے بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا
ایک موبائل فون کی خاطر جان لے لی، لاہور میں رنگ ساز نے 4 بچوں کی ماں اور65 سالہ خاتون کو پہلے ڈنڈا مار کر بے ہوش کیا پھر کرنٹ لگا کر جان سے مارڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔
لاہور: والد سے 2 کروڑ ہتھیانے کیلیے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعد ازاں کرنٹ لگایا۔
سرگودھا میں کتے اور ریچھ کی لڑائی کرانے پر مالک گرفتار
محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا، گرفتار ملزم کے گھر سے چاول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا
ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور نے بتایا کہ ملزم عظیم نے خاتون کو واش روم میں لے جا کر کرنٹ لگایا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.