لاہور: والد سے 2 کروڑ ہتھیانے کیلئے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے 2 کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دوست کے ساتھ مل کر گھر والوں سے 2 کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم اغوا کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان کو دوست سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
6 روز قبل اغوا ہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب
پولیس کو عبدالرحمان نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا اغوا ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے کیس کو حل کرلیا۔
لاہور کا اسٹریٹ آرٹسٹ بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کے لئے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.