علیمہ خان نے عمران خان کو سحری نہ دینے کی تردید کردی
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور کزن کی ملاقات ہوئی، علیمہ خان کہتی ہیں بانی ڈیل نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، ڈیل میں بانی سے کیا مانگیں گے؟ بانی صحت مند اور خوش تھے۔ کان میں کوئی تکلیف نہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹائوٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے ذرائع کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کر رہا ہے۔
ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔
عمران خان کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، سلمان اکرم راجا
ان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباو میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔
آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
عمران خان نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔
اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن تھا، بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بشری بی بی بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کی تینوں بہنوں اور کزن نے ملاقات کی، جبکہ ملاقات کرنے والے وکلا میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، فیصل چوپدری ، نعیم پنجوتھہ، مبشر اعوان، خالد یوسف چوہدری، بیرسٹر رائے سلمان، وکیل تابش فاروق شامل تھے۔
مجموعی طور پر 10 افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ایک وقت میں ملاقات کی اجازت ملی، تاہم مشال یوسف زئی کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا اسپوکس پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی وکیل ایڈووکیٹ تابش فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اپنے چار فوکل پرسن نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چوہدری اور رائے سلمان کو مقرر کیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانی اور بشری بی بی کے کیسز پر ابتدا میں سرکار کی حکمت عملی ٹی ٹونٹی کھیل کی رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے بعد القادر کے کیس میں ون ڈے فارمیٹ کی حکمت عملی اپنائی گئی اور سارے کیسز ایک ایک کرکے اپنی موت مرگئے۔ اب ٹیسٹ میچز کی حکمت عملی اپنا کر لمبی تاریخیں ڈالی جارہی ہیں، نہیں لگتا کہ رمضان المبارک میں اڈیالہ میں کوئی سماعت ہونی ہے۔
Comments are closed on this story.