Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

کوئٹہ سے اندرون ملک ہوائی سفر محال ہوگیا، فضائی کرائے آسمان پر

کراچی جانے والی سڑک اب تک 76 مرتبہ بند ہوچکی ہے، تاجر رہنما
شائع 04 مارچ 2025 05:52pm

بلوچستان میں آئے روز سڑکوں کی بندش کے باعث فضائی سفر میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ سے اندرون ملک کے ٹکٹ کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔

کوئٹہ سے اندرون ملک ہوائی سفر محال ہوچکا ہے، 15، 16 ہزار روپے وصول کیا جانے والا کرایہ اب 98 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔

قومی شاہراہوں کی مسلسل بندش کے باعث کراچی اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کو منزل تک پہنچے کا واحد راستہ جہاز کا سفر ہے، لیکن اسکا کرایہ ہوش اڑا دینے والا ہے۔

کوئٹہ: ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اسلام آباد اور کراچی تک یکطرفہ کرایہ 16 ہزار سے بڑھ کر 98 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے، چمبر آف کامرس نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس لینے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جانے والی سڑک اب تک 76 مرتبہ بند ہوچکی ہے اور آج بھی سوراب کے مقام پر بند ہے، سڑکیں کھلی رکھنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ کوئٹہ کے تاجروں نے قومی ائیرلائن کی روزانہ ایک پرواز شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

ہوائی سفر کرنے والوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ سے قومی ائیرلائن کی پروازیں روزانہ کی بنیاد پر شروع کی جائیں، تاکہ کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والے مسافر اپنی منزل تک باآسانی پہنچ سکیں۔

بلوچستان

federal government

quetta

PIA Flight

cm balochistan