چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
بھارت نے پانچویں بار آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، دبئی میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔۔ دوسوپینسٹھ رنز کاہدف انچاسویں اوور میں چھ وکٹوں پرحاصل کیا۔
دوبئی میں کھیلے گئے چیمپئنزٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے 5ویں بارفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو4 وکٹوں سے شکست دی۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیل کر264 رنز پر آؤٹ ہوئی، بھارت نے 265 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پرپورا کیا۔ بھارت کی فتح کے ساتھ ہی فائنل کا وینیو بھی کنفرم ہوگیا۔
چیمپئنزٹرافی 2025 کا فائنل ٹاکرا 9 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم آخری اوور میں 264 رنز پرآؤٹ ہوئی۔ کپتان اسٹیواسمتھ نے73 اور کیری نے61 رنزبنائے۔ محمد شامی نے 3، ورون اورجڈیجا کے دو دو شکار کیے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے خے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
تیسرے اوور میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی اور 8 اوور میں اسکور 53 تک پہنچا دیا۔
بعدازاں اگلے اوور میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی جب سیٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے دوبارہ پارٹنرشپ قائم کی اور 20 اوورز میں اسکور 105 تک پہنچا دیا۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیواسمتھ نے کہا کہ خشک وکٹ ہے، پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔
وکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ پاکستان کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ کافی خشک ہے جوکہ گیند کے ٹرن ہونے میں مدد گار ثابت ہوگی، اسی لیے ہم پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دیکر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لینا چاہتے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ میں نے مزید بتایا کہ سیمی فائنل کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوپر کونلے اور تنویر سانگھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں 3 میچز کھیلے ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں کیونکہ دبئی کی وکٹ بہت مختلف ہے اور اگر آپ شش و پنج میں مبتلا ہوں تو ٹاس ہارنا ہی بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیمی فائنل کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور 4 اسپنرز اور 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کا اسکواڈ
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکر ورتھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
آسٹریلوی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا، بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.