6 روز قبل اغوا ہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب
خانیوال سے 6 روز قبل اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرالیا گیا، پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 روز قبل اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرا لیا گیا، خانیوال میں تھانہ صدر کے علاقے میں 15 ملزمان نے اسلحہ کے زور پرعمران کے گھر میں دھاوا بولا، اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ارم بی بی کو اٹھا لے گئے۔
تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارم بی بی کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزموں کو شبہ تھاکہ ایک ماہ قبل گھر سے بھاگنے والی ان کی ہمشیرہ کو ارم بی بی کے بھائیوں نے ورغلایا تھا۔
ڈی پی او خانیوال نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، قانون کی بالادستی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
حجرہ شاہ مقیم میں بیوی نے شوہر قتل کردیا
پولیس کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں گاؤں بونگہ اعوان میں بیوی نے شوہر قتل کردیا، خاتون نے مبینہ طور پر آشنا سے ملکر شوہر کو قتل کیا۔
مقدمہ کے مطابق اسلم کو ملزمان محمد احمد اور یاسمین نے متوفی کو زہر دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیرپور پولیس پر شہریوں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج
5 ایس ایچ اوز کے خلاف سوراہ تھانے پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے شہری کی بیوہ کی درخواست پر درج ہوا۔
بیوہ مومل شیخ نے کہا کہ پولیس نے پیسے نہ دینے پر میرے شوہر میرمحمد کو قتل کیا، میرے شوہر کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں ایس ایچ او بی سیکشن مشتاق جتوئی، ایس ایچ او فیض گنج بشیر بھیو، ایس ایچ او سوراہ مختار پٹھان، ایس ایچ او بہارو شاہد خشک، ایس ایچ او شاہ حسین غلام عباس سندرانی نامزد ہیں۔
Comments are closed on this story.