Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر گولیاں چلا دیں

بیوی کو گولیاں مارنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس
شائع 03 مارچ 2025 11:05pm

کراچی کےعلاقے لانڈھی میں معمولی تکرار پر شوہر نے بیوی پر گولیاں چلا دیں۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ شبانہ پیٹ اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، بیوی کو گولیاں مارنے کے بعد ملزم کامران موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

کراچی میں وین نے گھر کے باہر کھیلنے والی چارسالہ بچی کوروند ڈالا

کسٹمز اہلکاروں کی ایکسائز کے اہلکاروں پر چڑھائی، زبردستی گاڑی اور افسر کو چھڑا لے گئے

پولیس کے مطابق بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، شوہر اسے گذشتہ روز منا کرلایا تھا، بعد ازاں گھر میں معمولی تنازعہ پر ملزم نے اپنی اہلیہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

ناظم آباد میں فوڈ ڈیلیوری ایپ کے آفس میں آتشزدگی

ناظم آباد قادری ہاؤس کے قریب فوڈ ڈیلیوری ایپ کے آفس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

بریگیڈ حکام کے مطابق ویئرہاؤس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ لگنے سے ویئر ہاؤس میں رکھا سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اورنگی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری زخمی

اورنگی چشتی نگر میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا، نجی کمپنی کے گارڈ نے تلخ کلامی پر ارمان احمد نامی شہری پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم اورنگزیب نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ ہے، جسے گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

firing

karachi

sindh

Karachi Police