Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

وہ اداکارہ جسکی شادی نے جیکی شروف کا دل توڑ دیا تھا

لیجنڈ اداکار نے مذکورہ اداکارہ کے بارے میں کھل کر پسندیدگی کا اظہار کیا
شائع 03 مارچ 2025 08:56pm

مادھوری ڈکشٹ کا شمار بالی وڈ کی سب سے باصلاحیت اور مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی منفرد طرزِ ادا، بے مثل فنکارانہ صلاحیت اور دلکش شخصیت کے باعث وہ اپنے مداحوں کے دلوں پر برسوں تک راج کرتی رہیں۔

ان کے پرستاروں نے مادھوری کو بے انتہا محبت دی بلکہ وہ اپنے عہد کی سپر اسٹارز میں سے ایک تھیں۔

بھارت کے مشہور شو“ کافی وِد کرن“ میں کرن جوہر سے گفتگو کے دوران جیکی شروف نے انکشاف کیا وہ اپنے والد کے ساتھ کچھ ذاتی معاملات پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے لیکن جب مادھوری ڈکشٹ کی بات آئی تو انہوں نے اپنی پسندیدگی کو چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے جیکی شروف سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہے جس نے اپنی شادی سے کئی دل توڑ دیے؟ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے، جیکی شروف نے جواب دیا ’ظاہر ہے، مادھوری ڈکشت نے‘۔

شو میں کرن جوہرنے مزید سوال کیا کہ کیا مادھوری نے آپ کا دل بھی توڑا؟ تو جیکی شروف نے شرارت بھری مسکراہٹ کے ساتھ تصدیق کی کوئی شک؟ یہ دل ٹوٹنے جیسا تو نہیں تھا، لیکن ایسا لگا جیسے واقعی ٹوٹ گیا۔

جب کرن جوہر نے سب سے حسین اور دلکش اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو جیکی شروف نے فوراً جواب دیا کہ یہ مادھوری ہے، میں اس سے آگے دیکھ ہی نہیں سکتا، معذرت لیکن میرے زیادہ تر جوابات میں آپ کو مادھوری ہی ملے گی۔

جیکی شروف اور مادھوری ڈکشٹ نے کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب سراہا اور دونوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں شاندار اداکاری کی۔

Bollywood

Madhuri Dixit

Jackie Shroff