Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

رمضان سہولت بازار؛ ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط پر شہری پریشان

رعایت کے باوجودِ خریداروں کا رش کم دکھائی نہیں دے رہا
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2025 08:37pm

ماہ رمضان سے لاہورکے رمضان سہولت بازاروں میں چینی کا ریٹ 130 روپے فی کلو ہے، تاہم بیشتر بازاروں میں ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط پر شہری پریشان ہیں۔

رمضان سہولت بازار میں ایک کلو چینی پر40 روپے کی رعایت کے باوجودِ خریداروں کا رش کم دکھائی نہیں دے رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو وہ ایک کلو چینی بھی نہیں لے سکتا ہے۔

لاہور میں فروزن سموسوں، رول کباب اور تیارشدہ چیزوں کی مانگ بڑھ گئی

لاہور کے سہولت بازاروں میں چینی وافر موجودہ ہے، شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر کا اندارج کروا کے 5 کلو چینی دی جارہی ہے، تاہم ہربنس پورہ سبزہ زار سہولت بازاروں میں انتظامات تسلی بخشی نہیں، شہریوں کو سستی چینی بھی ایک سے دوکلو دی جا رہی ہے۔

پشاور میں کھجوروں کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کے مطابق بازاروں میں10 کلو آٹا تھیلوں کی قیمت میں 20 سے 85 روپے جبکہ ریلیف اسٹالز پر فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

lahore

Punjab Government

Ramadan 2025

shuger