Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

بوٹ بیسن میں شہری پرتشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

شاہ زین مری کے گارڈز سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہیں
شائع 02 مارچ 2025 11:42pm

کراچی بوٹ بیسن میں شہری پرتشدد کرنے والا مرکزی ملزم شاہ زین مری گرفتار نہ ہوسکا۔

برکت تشدد کیس میں شاہ زین مری کے گارڈز سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہیں، ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شاہ زین کوئٹہ میں ہے لیکن سسٹم میں اتنا دم نہیں اسے گرفتار کرسکے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح ملزمان کی کار سوار سے مارپیٹ کا واقعہ 19 فروری کو رات 3 بجے پیش آیا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

بلوچستان کے منہ زور نواب کا کراچی میں بوٹ بیسن پر دو شہریوں پر بہیمانہ تشدد

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث چاروں سیکیورٹی گارڈزکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار گارڈز کی شناخت غوث بخش، جلاد خان، علی زین اور حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات میں شاہ زین مری کا نام بھی جُڑ گیا

ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی، پولیس نے دعوٰی کیا کہ ڈیفینس خیابان فیصل پر شاہ زین گاڑی چھوڑ کر فرارہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ زین کے زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی گئی، ملزم شاہ زین کی گرفتاری کے لئے پولیس نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کر لیا۔

sindh

Karachi Police

Nawabzada Shahzain Marri