Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

گلین فلپس کا شاندار کن کیچ، کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انوشکا ہکا بکا، ویڈیو وائرل

میدان کے باہر بیٹھی انوشکا شرما کو اپنے شوہر ویرات کے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں آیا
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2025 11:02pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں، میچ میں کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے ویرات کوہلی کا شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کو دیکھنے کے لیے ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آرہی تھیں۔

ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیرئیر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے، پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا، جس پر ویرات کوہلی بھی حیران نظر آئے۔

شوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیا، انوشکا کے ردعمل کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آئی سی سی اور شائقین کی جانب سے گلین فلپس کی کیچ کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے، جسے ایک مشکل کیچ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما دبئی میں ہونے والے بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران موجود نہیں تھیں، جس میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

میچ ختم ہونے کے بعد ویرات کوہلی کو اپنی شادی کی انگوٹھی، جو انہوں نے چین میں پہن رکھی تھی، چومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

virat kohli

Anushka Sharma

Champions Trophy

India vs new zealand

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

india vs newzealand

glenn phillips