Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات کے باعث اربوں روپے کے ریونیو کی وصولی مشکلات کا شکار

ٹیکس مقدمات کے حل کے لیے قائم کردہ عدالتی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر
شائع 02 مارچ 2025 03:37pm

ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات کے باعث اربوں روپے کے ریونیو کی وصولی مشکلات کا شکار ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیکس مقدمات کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کو ہونے والے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں 1 لاکھ 8 ہزار 366 مقدمات زیر التوا ہیں، جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں تقریباً 6 ہزار ٹیکس ریونیو کے مقدمات زیر التوا ہیں، جبکہ تقریباً 2 ہزار مقدمات مختلف ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جن میں حکم امتناع جاری کیا جا چکا ہے۔

سپریم کورٹ کی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک اے ڈی آر (متبادل تنازعات کے حل) یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے۔

کمیٹی نے مزید تجویز دی کہ ایف بی آر اور دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جائے اور سپریم کورٹ سمیت تمام ہائی کورٹس میں اے ڈی آر سیل قائم کیے جائیں تاکہ ٹیکس معاملات میں تاخیر کو کم کیا جا سکے اور ریونیو کی بروقت وصولی ممکن ہو۔

پاکستان

Supreme Court of Pakistan

tax cases