فلسطینی بچے کا قاتل امریکی شہری مجرم قرار
امریکا میں ایک زمین دار جوزف کزیبا کو 23 اکتوبر 2024 کو 6 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے وداع الفیومی کے قتل اور اس کی ماں حنان شاہین پر چاقو حملے کے جرم میں سزا سنا دی گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک زمیندار جوزف کزیبا کو 23 اکتوبر 2024 کو 6 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے وداع الفیومی کے قتل اور اس کی ماں حنان شاہین پر چاقو حملے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
امریکی شہری کزیبا کو نفرت انگیز جرم کا مرتکب بھی پایا گیا اور اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، جس میں رہائی کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد کزیبا نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور اپنے کرایہ داروں، حنان شاہین اور اس کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔
اس نے الفیومی کو 7 انچ کے دندانے دار بلیڈ والے چاقو سے 26 بار وار کیا۔ حملے کے دوران کزیبا نے شاہین سے کہا کہ ”تمہیں ایک مسلمان ہونے کے ناطے مرنا چاہیے۔“ الفیومی اسپتال میں انتقال کرگیا، جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس نے کزیبا کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون کے نشانات پائے، جبکہ دفاع نے دلیل دی کہ اسے جرم سے براہ راست منسلک کرنے کے لئے ناکافی ثبوت موجود ہیں۔
جیوری نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد کزیبا کو مجرم قرار دے دیا۔ الفیومی کے والد نے کہا کہ کیس کو اتنا وقت نہیں لگنا چاہیے تھا۔ الفیومی نے اپنے قتل سے صرف ہفتوں پہلے اپنا یوم پیدائش منایا تھا۔
Comments are closed on this story.