Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ٹاؤن موڑ پردھرنے سے سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک جام
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2025 12:01am

کراچی میں اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے، نیشنل ہائی وے پر اسٹیل ٹاؤن موڑ پردھرنا دے دیا، سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگیا۔

اسٹیل مل ملازمین نے ادارے سے جبری برطرفیوں اور بقایا جات کی عدم ادائیگی پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔

مظاہرین نے اسٹیل ٹاؤن موڑ قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ مرکزی شاہراہ بلاک ہونے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے تک اسٹیل ملزم کے ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر دھرنا جاری تھا، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ بلاک کر رکھی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بندش حکومت کی ناکامی ہے، سزاغریب ملازمین کو نہ دی جائے، تمام ملازمیین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے۔

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف

خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی ادارے پاکستان اسٹیل ملز سے ملازمین کو برطرف کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، موجودہ انتظامیہ نے 1373 ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ملازمین کو مل انتظامیہ نے برطرفی کے لیٹر بھی ارسال کر دیے ۔ رواں برس جون تک مزید 827 ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کو تیار

گزشتہ روز جاری ہونے والے برطرفی لیٹرز1373 مزدوروں جو1 گریڈ سے 7 گریڈ اور ایچ ایس ڈبلیو کیڈر کے تھے کے گھروں پر بھیج دئیے گئے۔ اسٹیل ملز سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، پانی، بجلی، صحت، تعلیم سمیت 22 شعبہ جات کے ملازمین ان میں شامل ہیں۔

دریں اثنا پاکستان اسٹیل ایمپلائز گرینڈ الائنس کے رہنمائوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے بجائے مزدوروں کو برطرف کرکے ظلم کی انتہا کردی ہے، ہم اس ظالمانہ عمل کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

federal cabinet

پاکستان

federal government

Steal Mils