سونم کپور کے پاور ڈریسنگ اسٹائل کے چرچے
اداکارہ سونم کپور اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک فیشن آئیکون کے طور پر شمار کی جاتی ہیں اور اسکی مثال حالیہ ایونٹ میں بھی دیکھنے کو ملی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک ایونٹ میں شرکت کی جس میں نہ صرف انکا لباس مرکز نگاہ بنا بلکہ ہیئر کلپ بھی فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ کا محور بنا نظر آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں فیشن کی دلدادہ سونم کپور کا شاندار پاور ڈریسنگ اسٹائل جو دلکشی اور اعتماد کا حسین امتزاج تھا سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور بننا بھی چاہیے تھا کیونکہ یہ آؤٹ فٹ کوئی معمولی نہیں بلکہ ڈائر کے کروز 2025 کلیکشن کا حصہ ہے۔
سونم کپور کے ریمپ واک کے دوران آنسو چھلک پڑے
اداکارہ کے لباس کی مجموعی قیمت کی بات کریں تو یہ خوبصورت اور مہنگا لباس تقریباً 6 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے سے زائد کا بنتا ہے۔
جبکہ اسکرٹ کی قیمت 3,300 درج ہے جو تقریباً 2 لاکھ 99 ہزار سے زائد بھارتی کرنسی کے برابرہے۔
10 سال بعد بھی بھارتی اداکارہ سونم کپور فواد خان کو بھول نہیں پائیں
علاوہ ازیں بات صرف لباس تک ہی محدود نہ رہی بلکہ سونم کپور نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے بلیک بیگ، بلیک جوتے کے ساتھ اپنے پاور ڈریسنگ لک کو مکمل کیا۔
ساتھ ہی اسٹریٹ بالوں میں ڈائر کا ہیئر کلپ بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا جسکی قیمت تقریباً 36 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔
غرض کہ سر تا پاؤں سونم کپور کے آوور آل لُک کو دیکھ کر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاور ڈریسنگ نہ صرف اسٹائلش بلکہ دلکش بھی ہوسکتی ہے۔ اور جدید اور کلاسک اسٹائل کو ملانے سے آپ ایک منفرد، پُراعتماد اور فیشن ایبل لک حاصل کر سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.